پشاور بی آرٹی ملازمین کا تنخوا ہوں کی عدم ادائیگی کیخلاف دھرناجاری

  پشاور بی آرٹی ملازمین کا تنخوا ہوں کی عدم ادائیگی کیخلاف دھرناجاری

  

پشاور (سٹی رپورٹر)بی آرٹی ملازمین کی جانب سے پانچ ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے کیخلاف پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی دھرناچوتھے روزبھی جاری ہے،ملازمین اور انکے بچوں نے ہاتھوں میں بینرازاور پلے جارڈ اٹھارکھے تھے جن پر تنخواہیں فوری دینے کے مطالبات درج تھے۔میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے پی ٹی آئی کے سابقہ بلددیاتی کونسلر زاہد خان شنواری نے کہاکہ پی آر ٹی منصوبے پر جاری کام کے دوران ملازمین نے دن رات ڈیوٹی انجام دی ہے،تاہم حسنین کمپنی کی جانب سے پشاورکے ملازمین کو فارغ کرکے انکی جگہ دیگر اضلاع کے کم عمر افرادکو بھرتی کیاگیااورفارغ ہونیوالے 70سیکورٹی گارڈ کو فروی سے تنخواہیں نہیں دی،جسکی وجہ سے انہیں گھر کے چولہے ٹھنڈے پڑے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نے کہاکہ 70سیکورٹی گارڈ ملازمین کی تنخواہ کی بند ش کے علاوہ 350ملازمین کو فارغ کردیاگیاہے،16ہزار روپے ماہانہ لینے والوں کے بجائے 37ہزار تنخواہیں لینے والوں کو بی آر ٹی میں بھر تی کیاگیاہے۔انہوں نے کہاکہ گزشتہ روز چار روز سے پشاور پریس کلب کے سامنے بی آر ٹی ملازمین کا دھرناجاری ہے لیکن انکے مطالبات پورے نہیں ہوئے۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیاکہ ان غریب سیکورٹی گارڈ کی تنخواہیں فوری طور پر جاری کرنے کیلئے کردار اداکیاجائے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -