آل سیاسی اتحاد شمالی وزیر ستان کا کل احتجاجی مظاہرے کا اعلان
بنوں (نمائندہ خصوصی)آل سیاسی اتحاد شمالی وزیرستان نے 25جولائی کو میرانشاہ میں احتجاجی مظاہرہ کرنے کا اعلان کردیا اس سلسلے میں میرانشاہ کی پاکستان مارکیٹ میں اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت آل سیاسی پارٹی اتحاد شمالی وزیرستان کے چیئرمین عبدالخلیل نے کی اس موقع پرقومی وطن پارٹی کے ملک اکبر خان, جماعت اسلامی کے امشاد اللہ,پی پی پی کے اقبال خان وزیر,جے یو آئی کے مولانا راشید اللہ,مسلم لیگ ن کے ملک نظر الدین, پشتون خواہ ملی عوامی پارٹی کے فصیح اللہ ودیگر بھی موجود تھے اجلاس کے بعد سیاسی پارٹی اتحاد کے عہدیداروں نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ بدقسمتی سے بڑے آپریشن ہونے کے باجود ضلع شمالی وزیرستان مختلف مسائل کاسامنا کررہا ہے اور شمالی وزیرستان کے عوام مختلف تکلیفات کا سامنا کررہے ہیں اُنہوں نے مزید کہاکہ آل سیاسی پارٹی اتحاد شمالی وزیرستان اس مقصد کیلئے بنایا گیا ہے کہ شمالی وزیرستان میں جہاں بھی ہوکسی کو بھی مسئلہ ہو یا تکلیف ہو تو اس کیلئے آواز اُٹھائے گی۔