ٹانک،شیخ الحدیث مولانا ڈاکٹر تاج محمد کورونا سے جاں بحق

ٹانک،شیخ الحدیث مولانا ڈاکٹر تاج محمد کورونا سے جاں بحق

  

ٹانک(نمائندہ خصوصی)شیخ الحدیث حضرت مولانا ڈاکٹر تاج محمد صاحب مہتمم دارلعلوم وزیرستان اج اسلام آباد کے نجی ہسپتال میں کورونا وائرس سے جنگ ہار کر خالق حقیقی سے جا ملے، موصوف سابق ایم این اے شیخ المشائخ حضرت علامہ نورمحمد صاحب شہید کے فرزند و جانشین تھے، درین آثناء سنئیر قبائلی صحافی آور دین محسود نے مولانا ڈاکٹر تاج محمد کی وفات پر گہرے غم و رنج کا آظہار کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی وزیرستان کی عوام ایک جید عالم دین سے محروم ہوگئی ہے علاقے میں دینی علوم کیلئے مرحوم کی خدمات ہمیشہ کیلئے سنہری الفاظ میں یاد رکھی جائے گی انھوں نے غم زدہ خاندان کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے اس سانحے کی برداشت اور مغفرت کیلئے دعا کی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -