تورڈھیر،ماں پر کلہاڑی سے وار کرنیوالا بیٹا بھائی کے ہاتھوں قتل

تورڈھیر،ماں پر کلہاڑی سے وار کرنیوالا بیٹا بھائی کے ہاتھوں قتل

  

تورڈھیر(نمائندہ خصوصی)ماں پرکلہاڑی سے وار کرنے والابدبخت بیٹابھائی کے ہاتھوں قتل،محمدشعیب نے گھریلومعاملہ پر تلخ کلامی کے بعد ماں کو کلہاڑی سے وارکرکے مارنا چاہا،محمدزبیرنے طیش میں آکر اپنے بھائی پر پستول سے فائر کرکے موت کے گھاٹ اُتار دیا،پولیس نے مقتول کی والدہ کی رپورٹ پر ملزم کا تعاقب کرکے کچھ دیربعد آلہ قتل سمیت گرفتارکرلیا۔اس سلسلے میں ڈی ایس پی سرکل لاہور تاج محمدخان نے ایس ایچ او تھانہ تورڈھیرافتخار شاہ خان کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دورا ن میڈیا کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہاہے کہ مدعیہ مسماۃ (زب) بیوہ شیررحمن ساکن جہانگیرہ نے پولیس سٹیشن تورڈھیرمیں رپورٹ درج کراتے ہوئے پولیس کو بتایا ہے کہ مدعیہ اپنے بیٹوں محمد شعیب اور محمد زبیر کے ہمراہ اپنے گھرپر موجود تھے کہ محمدشعیب کسی گھریلومعاملہ پر اپنی والدہ کیساتھ لڑپڑا اور کلہاڑی سے اپنی والدہ پر وار کرکے اُسے قتل کرنے کی کوشش کی تاہم محمدزبیرکی بیچ میں آنے سے والدہ اپنے بیٹے محمد شعیب کے کلہاڑی کی وار سے بال بال بچ گئی اور محمدزبیرنے طیش میں آکر اپنے بھائی پر پستول سے فائر کھول دی جسکے نتیجہ میں محمدشعیب موقع پر جاں بحق جبکہ محمد زبیر آلہ قتل سمیت فرار ہوگیا ایس ایچ او تھانہ تورڈھیرافتخار شاہ خان نے مدعیہ کی دعویداری پر ملزم محمدزبیرکے خلاف رپورٹ درج کراکے پولیس نفری کے ہمراہ ملزم کا بروقت تعاقب شروع کیااور کچھ دیر بعد قرب وجوار سے ملز م کوآلہ قتل سمیت گرفتارکرکے قانون کے سپرد کیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -