محکمہ جنگلی حیات کوہاٹ کے اہلکار وں کی محنت رنگ لے آئی

محکمہ جنگلی حیات کوہاٹ کے اہلکار وں کی محنت رنگ لے آئی

  

کوھاٹ (بیورو رپورٹ) محکمہ جنگلی حیات کوہاٹ کے اہلکار وں کی محنت رنگ لے آئی۔ڈویژنل وائلڈلائف آفیسر کے سربراہی میں ایک اور کامیاب کاروائیاں جاری، غیر قانونی کاروبار کرنے والوں کے خلاف وائلڈ لائف ایکٹ کے تحت چالان کاٹ دئیے اس کے علاوہ مختلف جگہوں پر غیر قانونی شکار کرنے والوں کو بھی بھاری جرمانے کئے،جو کہ ان کی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے اورمحکمہ جنگلی حیات کوہاٹ ڈویژنل وائلڈلائف آفیسرعبدالصمد وزیر کے سربراہی میں غیر قانونی شکار کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی کر کے غیر قانونی شکار کے خلاف 100فی صد کامیاب ہو چکے ہیں ان خیالات کا اظہارسماجی کارکن شکور خان،جاویدآفریدی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ محکمہ جنگلی حیات کوہاٹ ڈویژن ایکٹ کی طرف سے شوٹنگ سیزن کے آغاز کے ساتھ ہی غیر قانونی شکاریوں کے خلاف گھیرا تنگ کیا ہوا ہے تو دوسری طرف غیر قانونی کاروبار کرنے والوں کے ساتھ نبردآزماہے اور ساتھ ہی کمیونٹی سطح کی وائلڈ لائف کمیٹیاں جنگلی حیات کے تحفظ کے لئے وائلڈ لائف اہلکاروں کے ساتھ مل کر غیر قانونی شکار کے روک تھام کے لئے متحرک ہیں جس کے نتیجے میں کوہاٹ ڈویژن میں غیر قانونی شکاریوں کو 100فی صد کنٹرول کیا ہوا ہے۔ محکمہ جنگلی حیات کوہاٹ ڈویژن کم وسائل کے با وجود پرندوں کے تحفظ کے لئے دن رات کوشاں ہیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -