سندھ اسمبلی کے داخلی دروازے پر لگایا گیا سینیٹائزر گیٹ ہٹا دیا گیا

  سندھ اسمبلی کے داخلی دروازے پر لگایا گیا سینیٹائزر گیٹ ہٹا دیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(آئی این پی)سندھ اسمبلی کی انتظامیہ نے اراکین اسمبلی کے لیے لگایا گیا سینیٹائزر گیٹ ہٹا دیا۔تفصیلات کے مطابق سندھ کے سب سے بڑے ایوان میں کرونا ایس او پیز کو نظر انداز کر دیا گیا۔اسمبلی انتظامیہ نے اراکین سندھ اسمبلی کے لگایا گیا سینیٹائزر گیٹ ہٹا دیا۔سندھ اسمبلی کے مختلف گیلریز میں لگے ہینڈ سینیٹائزرز بھی خالی ہیں۔ارکان اسمبلی اور اسٹاف بغیر احتیاطی تدابیر آناجانا کر رہے ہیں۔دوسری جانب سندھ اسمبلی کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سینیٹائزرگیٹ ہٹایا نہیں گیا بلکہ طوفانی بارش کے باعث ٹوٹی۔
سندھ اسمبلی

مزید :

صفحہ آخر -