صوبائی قیادت پارٹی کو ختم کرنے کے ایجنڈہ پر عمل پیرا ہے،مہتاب احمد خان

صوبائی قیادت پارٹی کو ختم کرنے کے ایجنڈہ پر عمل پیرا ہے،مہتاب احمد خان

  

ایبٹ آباد (نمائندہ خصوصی) سابق گورنر خیبر پختون خوا مرکزی نائب صدر مسلم لیگ ن سردار مہتاب احمد خان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کو پنجاب تک محدود کرنے کے لئے خیبر پختون خوا میں بیڑا غرق کیا جارہا ہے،صوبائی قیادت پارٹی کو سازش کے تحت ختم کرنے کے ایجنڈہ پر عمل پیرا ہے پارٹی کو قبضہ مافیا اور کسی اے ٹی ایم کے سپرد نہیں کریں گے ایسی قیادت کو نہیں مانتے، مسلم لیگ ن کو اپنے خون اور قربانیوں سے خیبر پختون خوا میں نامور کیا،2018 کے الیکشن میں اپنی سیاست کو داوٗ پر لگاکے خاموشی اختیار کی کیونکہ مسلم لیگ ن کی قیادت آزمائش سے دوچار تھی کوئی جلا وطن اور کوئی جیل میں تھا پارٹی نے جس کو ٹکٹ دیا اسکو تھوک کے حساب سے ووٹ دیئے،مجھے چالاکی اور مکاری کرنا نہیں آتی ہمیشہ اصولوں پر کاربند رہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں ایبٹ آباد میں ان کی رہائش گاہ پر منعقدہ مشاورتی جلسہ مین خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سینیٹر بیرسٹر جاوید عباسی،سابق امیدوار صوبائی اسمبلی ملک ارشد اواعوان،سابق صوبائی وزیر ایوب آفریدی،سابق امیدوار صوبائی اسمبلی محمد اشفاق،سردار فرید خان،سابق تحصیل ناظم سردار ارسل پرویز،سابق تحصیل نائب ناظم سردار شجاع کے علاوہ مسلم لیگ ن سابق ممبران ضلع تحصیل کونسل، مسلم لیگ ن لائر ز ونگ،مسلم سٹوڈنٹس فیڈریشن ضلع بھر سے مسلم لیگ ن کے نظریاتی کارکنان سینکڑوں کی تعداد میں شریک تھے،سردار مہتاب احمد خان کا کہنا تھا مسلم لیگ ن کو پاکٹ تنظیم بنانے والے تقسیم کر رہے ہیں 1988 کے الیکشن میں جنرل فضل حق پارٹی میں نقب زنی کر کے شامل ہوئے صوبائی صدر اور نگران وزیر اعلی بنے الیکشن میں پارٹی ٹکٹ کو ٹھکرا کر آزاد حثیت میں کامیابی حاصل کی بعد میں صوبہ کے وزیر اعلی بننے والے آفتاب خان شیر پاومیرے گھر آئے اور پارٹی میں شامل ہونے کی آفر کی لیکن اپنی پارٹی سے مضبوطی برقرار رکھی،انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کو ملک میں بڑی پارٹی کی بنیاد رکھنے والوں میں شامل ہوں مجھے پارٹی کو تقسیم کرنے کا پراپیگنڈہ کرنے والے کچھ نہیں جانتے،سردار مہتاب احمد خان کا کہنا تھا ملک میں عمران خان سیاست میں اے ٹی ایم اور قبضہ گروپ کو لے کے آئے مسلم لیگ ن بھی اس کا شکار ہو چکی ہے،انہوں نے کہا ہے ایبٹ آباد میں جلد پارٹی کا ورکر کنونشن کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی معیشت تباہ ہو چکی ہے اور اپوزیشن بھی عوام کے حق پر آواز بلند نہیں کر رہی ہے

مزید :

پشاورصفحہ آخر -