سٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کے بعد مندی، انڈیکس 226.40پوائنٹس کم ہوگیا

سٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کے بعد مندی، انڈیکس 226.40پوائنٹس کم ہوگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اکنامک رپورٹر)پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو اتار چڑھاوٗ کا سلسلہ جاری رہنے کے بعد مندی چھاگئی جس کے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس 226.40پوائنٹس کی کمی سے37578.21پوائنٹس کی سطح پرآ گیاجب کہ62.03 فی صدکمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی ہوئی جس کے سبب مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت میں 36ارب94کروڑ23لاکھ روپے کی کمی ہوئی۔گزشتہ روزٹریڈنگ کا آغاز مثبت زون میں ہوا اور ابتدائی اوقات میں سرمایہ کاروں کی جانب سے حصص خریداری میں بھرپور دلچسپی کے باعث کے ایس ای100انڈیکس 38ہزار کی نفسیاتی حد کو عبور کرنے میں کامیاب ہوگیا تاہم بعد ازاں حصص کی فروخت کا دباوٗ بڑھنے کے باعث تیزی کے اثرات زائل ہوگئے اور مندی چھاگئی جس کے نتیجے میں کاروبار کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس226.40پوائنٹس کی کمی سے37578.21پوائنٹس پر بند ہوا جب کہ کے ایس ای30انڈیکس بھی 120.26پوائنٹس کی کمی سے16287.44پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس139.55پوائنٹس کی کمی سے26762.56پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔ گذشتہ روز403کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے129کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ250میں کمی اور24کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔بیشتر کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں کمی آنے کے باعث مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت 71کھرب 21ارب 72کروڑ14لاکھ روپے سے کم ہوکر 70کھرب 84ارب 77کروڑ91لاکھ روپے ہوگئی۔حصص کی لین دین سے کاروباری حجم 37کروڑ92لاکھ81ہزار رہاجوبدھ کی نسبت 2کروڑ62لاکھ 27ہزار شیئرز کم ہے۔قیمتوں میں اتار چڑھاوٗکے لحاظ سے گیٹرن انڈسٹریز کے حصص40روپے کے اضافے سے 655روپے اورملت ٹریکٹرز37.05روپے کے اضافے سے825.41روپے ہوگئی جب کہ نیسلے پاکستان81.6