کورونا کے باعث خیبر پختونخوا میں او پی ڈیز کی بندش سے لاکھوں مریض علاج سے محروم

  کورونا کے باعث خیبر پختونخوا میں او پی ڈیز کی بندش سے لاکھوں مریض علاج سے ...

  

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) کورونا وبا کے باعث خیبرپختونخوا کے سرکاری ہسپتالوں کی او پی ڈیز گزشتہ تین ماہ سے بند ہونے سے 18 لاکھ کے قریب مریض علاج سے محروم ہیں۔کورونا وبا کے دوران خیبر پختونخوا کے سرکاری ہسپتالوں کی او پی ڈیز کی بندش سے صوبے کے صرف تین بڑے ہسپتالوں میں 17 لاکھ 85 ہزار سے زائد مریض علاج سے محروم رہے۔پشاور کے تین بڑے ہسپتالوں لیڈی ریڈنگ، حیات آباد میڈیکل کمپلیکس اور کے ٹی ایچ میں او پی ڈی کی بندش سے 25 ہزار کے قریب آپریشنز بھی نہ ہوسکے۔ ایل آر ایچ حکام کا کہنا ہے کہ عید الاضحی کے بعد او پی ڈیز کو کھولنے پرغور جاری ہے۔حکومت کی جانب سے ہسپتالوں کو نئے قواعد وضوابط کے مطابق جلد از جلد او پی ڈی کھولنے کی ہدایات بھی جاری کی جاچکی ہیں تاہم اس حوالے سے تاحال عملی اقدامات نہیں اٹھائے جاسکے ہیں۔

اوپی ڈیزبندش

مزید :

صفحہ آخر -