سعودی عرب کا 3اگست سے انٹر نیشنل فلائٹس کیلئے ایئر پورٹ کھولنے کا فیصلہ

  سعودی عرب کا 3اگست سے انٹر نیشنل فلائٹس کیلئے ایئر پورٹ کھولنے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈویلپمنٹ سیل) سعودی حکومت نے حج کے بعد عمرہ شروع کرنے کے لیے تجاویز مانگ لیں۔ 3اگست سے سعودی عرب کے انٹرنیشنل ائیر پورٹ کھولنے کا فیصلہ، کرونا کی وجہ سے سعودی عرب میں رْکے ہوئے افراد کو اپنے ممالک جانے کی اجازت ہو گی۔ 23اگست2020ء کے بعد سعودی عرب میں کام کرنے والے اپنے ویزوں کی تجدید کروا کر یکم ستمبر سے اقامہ ہولڈر کو کام پر سعودی عرب واپس آنے کی اجازت دینے کی تجویز، اکتوبر 2020ء میں تمام سفری سہولتیں معمول پر لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ عمرہ شروع کرنے کے حوالے سے بھی سعودی عمرہ کمپنیوں کو تجاویز دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔ حج کی طرح عمرہ بھی محدود پیمانے پر شروع کرنے اور کوٹہ سسٹم لاگو کرنے کے حوالے سے مختلف تجاویز پر پہلے ہی کام شروع ہے۔
عمرہ

مزید :

صفحہ آخر -