پشاورہائیکورٹ میں محکمہ ایری گیشن ڈیپارٹمنٹ نے نہروں کی صفائی سے متعلق دائررٹ پر ریکارڈ جمع کردیا
پشاور(نیوز رپورٹر)پشاورہائیکورٹ میں محکمہ ایری گیشن ڈیپارٹمنٹ نے نہروں کی صفائی سے متعلق دائررٹ پر ریکارڈ جمع کردیا ہے جبکہ عدالت نے کیس پر سماعت 29جولائی تک ملتوی کردی پشاورہائیکورٹ کے چیف جسٹس وقار احمد سیٹھ اور جسٹس ناصر محفوظ پر مشتمل دورکنی بنچ نے درخواست گزار غلام شعیب جالی ایڈوکیٹ کی جانب سے نہروں کی صفائی سے متعلق دائر رٹ پٹیشن پر سماعت کی اس موقع پر ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل سکندرحیات شاہ بھی عدالت میں پیش ہوئے درخواست گزار کے مطابق 2017سے متعلقہ کیس زیرسماعت ہے اور نہروں کی صفائی کیلئے متعلقہ محکمے کی جانب سے اقدامات نہیں کیے گئے اس موقع پر ایری گیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے نہروں کی صفائی سے متعلق رپورٹ بھی عدالت میں پیش کی گئی اے اے جی سکندر حیات نے عدالت کو بتایا کہ یہ اربوں روپے کامنصوبہ ہے جو اتنا جلدی مکمل نہیں ہوسکتا نہروں میں چھوڑے جانے والے فضلے اورگندگی کی صفائی پر وقت لگے گاعدالت نے درخواست گزار کو ہدایت کی کہ وہ رپورٹ دیکھ لیں اور اگراس پر کوئی اعتراض ہو تو اگلی سماعت پر اس حوالے سے عدالت کو آگاہ کیا جائے بعدازاں عدالت نے کیس پرسماعت 29جولائی تک ملتوی کردی۔