معاون خصوصی برائے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ریاض خان نے کوہاٹ کا دورہ کیا
پشاور(سٹاف رپورٹر)معاون خصوصی کو پراجیکٹ کے متعلق محکمے کے ضلعی افسران نے تفصیلی بریفننگ دی بریفننگ میں بتایا گیا کہ یہ سکیم تقریباً 1548 ملین روپے کی لاگت سے مکمل ہوگی جو تقریباً تکمیل کے آخری مراحل میں ہے۔ بریفننگ دیتے ہوئے معاون خصوصی نے کہا کہ یہ سکیم خیبرپختونخوا کی بڑی سکیموں میں سے تیسری بڑی سکیم ہے جو دو حصوں شکردرہ اور رحمان آباد پر مشتمل ہے۔معاون حصوصی کو مزید بتایا گیا کہ رحمان آباد حصے پرتعمیری کام مکمل ہو چکا ہے اور صرف تقسیمی کام کرنا باقی ہے جس پر معاون حصوصی نے متعلقہ حکام کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ اگلے اکتوبر تک مقامی عوام کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کوشروع کیا جائے اورشکردرہ والے حصے پر بلہ تعطیل تعمیر جاری رکھیں اور مقررہ مدت میں تکمیل کو یقینی بنائیں۔ ریاض خان نے افسران سے کہا کہ غیر معیاری مواد کے استعمال اور سکیم کی تکمیل میں بلاوجہ تاخیر کسی صورت برداشت نہیں ہوگی اور اس کے زمہ دار لوگوں کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔ معاون خصوصی نے علاقے کے عمائدین سے کہا کہ وہ خود بھی منصوبے کی نگرانی کریں اور غیر معیاری موادکے استعمال سے وقت پر آگاہ کریں۔معاون خصوصی نے شکردرہ اور رحمان آباد کے علاقے کیلیے ایس ڈی او اور ایکسین کی منظوری کا بھی اعلان کیا۔ اس موقع پر ریاض خان نے تمام افسران کو آگاہ کیا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی کرپشن کے حوالے سے زیرو ٹالرنس کی پالیسی ہے اور وزیراعظم عمران خان کا یہ واضح پیغام ہے کہ عوام کا پیسہ عوام کی ترقی پر خرچ کرنا ہے۔ معاون حصوصی نے کہاکہ جس افسر کو بھی کرپشن اور عوام کو خدمات کی فراہمی میں غفلت کا مرتکب پایا گیا اسکے ساتھ کوئی رعایت نہیں کی جائیگی۔ معاون خصوصی نے مزید کہا کہ عوام کی خدمات دل کھول کر کریں تاکہ آبنوشی کا محکمہ پورے صوبے میں مثالی محکمہ بنے۔ دورے کے موقع پر سابقہ صوبائی وزیر قانون امتیاز شاھد قریشی، سیکرٹری محکمہ آبنوشی انجینئربہرہ مند خان اور دیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔