عامر تہکالے کیس،جوڈیشل کمیشن نے رپورٹ مرتب کرنے کیلئے مہلت مانگ لی

  عامر تہکالے کیس،جوڈیشل کمیشن نے رپورٹ مرتب کرنے کیلئے مہلت مانگ لی

  

پشاور(نیوزرپورٹر)عامرتہکالے پرہونے والے پولیس تشددکی تحقیقات کیلئے پشاورہائی کورٹ کے جسٹس لعل جان خٹک کی سربراہی میں قائم جوڈیشل کمیشن نے رپورٹ مرتب کرنے کے لئے خیبرپختونخواحکومت سے مہلت مانگ لی ہے اس ضمن میں انکوائری کمیشن کے رجسٹرار سیدیاسرشبیرکی جانب سے صوبائی سیکرٹری ہوم وقبائلی امورکو بھجوائے جانے والے ریمائنڈرمیں کہاگیاہے کہ انکوائری کمیشن کی جانب سے14جولائی2020ء کو صوبائی حکومت کو مراسلہ ارسال کیاگیاکہ انکوائری کمیشن کی رپورٹ تیارکرنے کے لئے مزید وقت درکار ہے لہذارپورٹ مرتب کرنے کی مدت میں توسیع کی جائے تاہم مذکورہ خط کاصوبائی حکومت کی جانب سے تاحال جواب موصول نہیں ہواہے لہذاریمائنڈرپرکارروائی کی جائے اورحکومت اس ضمن میں جواب ارسال کرے۔واضح رہے کہ تہکال کے رہائشی رضیع اللہ عرف عامرتہکالے کے نشے کی حالت میں پولیس حکام کوگالیاں دینے کی وڈیووائرل ہونے پرپولیس نے عامرکوحراست میں لینے کے بعدتشددکانشانہ بنایااوراس کی اخلاق باختہ وڈیوبناکروائرل کی جس پرعوامی حلقوں نے شدیدردعمل کا اظہار کیا اور شہر بھرمیں جلسے جلوس اورمظاہرے کئے جس پرحکومت نے واقعہ کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن قائم کیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -