ریسٹورنٹس اور شادی ہالز فوری کھول دیئے جائیں،غلام نبی

    ریسٹورنٹس اور شادی ہالز فوری کھول دیئے جائیں،غلام نبی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
پشاور (سٹی رپورٹر)سارک چیمبر آف کامرس نائب صدر اور فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس کے سابق صدر حاجی غلام علی نے ہوٹل ریسٹورنٹس اینڈ شادی ہالز کے ساتھ کی جانے والی ظلم بندکرنے اور حکومت سے فوری طور پر اس انڈسٹری کو کھولنے کے احکامات صادر کرنے کا مطالبہ کیاہے۔حاجی غلام علی نے ہوٹل ریسٹورنٹس اور شادی ہالز کے مالکان، اس میں کام کرنے والے لیبر اور اس سے منسلک تمام کاروباری برادری کو فوری ریلیف دینے کا مطالبہ کیا۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ فوری طور پر ہوٹل ریسٹورنٹس اینڈ شادی ہالز انڈسٹری کو کھولا جائے کیونکہ اس سے ملک بھر میں ہزاروں لوگ وابسطہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت مہنگائی اور بے روزگاری کے اس دور میں ایس او پیز کے تحت ان کوکاروبار کرنے اجازت دے تاکہ اس انڈسٹری سے منسلک لوگ جو کہ گزشتہ 5 ماہ سے نہ صرف بے روز گار ہے بلکہ سخت معاشی بحران کا سامنا کر رہے ہیں تاکہ اس انڈسٹری سے مسنلک لوگوں کو دوبارہ روزگار مل سکے۔