صوابی،سٹیفا نہر،2 افغانی نوجوان نہانے کے دوران ڈوب گئے

صوابی،سٹیفا نہر،2 افغانی نوجوان نہانے کے دوران ڈوب گئے

  

صوابی(بیورورپورٹ)سٹیفا نہر گدون آمازئی میں دو افغان نوجوان نہانے کے دوران ڈوب کر جاں بحق ہو گئے۔ ریسکیو 1122کے غوطہ خور ٹیم نے موقع پر پہنچ کر سرچ آپریشن شروع کر دی بتایا گیا ہے کہ جمعرات کی سہ پہر دو افغان نوجوان آٹھارہ سالہ رفیع اللہ ولد نجیب اللہ اور سترہ سالہ وارث ولد سہار گل ساکنان افغانستان حال گندف مہاجر کیمپ سٹیفا نہر میں نہا رہے تھے کہ اس دوران وہ تیز و تند و گہرے پانی میں ڈوب گئے۔ ریسکیو 1122کی غوطہ خور ٹیم کو اطلا ع ملنے پر فوری طور پر موقع پر پہنچے اور لاشوں کو نکالنے کے لئے سرچ آپریشن شروع کر دی جس کے نتیجے میں لاشوں کو نکالا گیا اور مقامی ہسپتال میں پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا گیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -