ایمریٹس اسکائی کارگو کادنیا کو جڑے رکھنے کا عمل جاری

      ایمریٹس اسکائی کارگو کادنیا کو جڑے رکھنے کا عمل جاری

  

کراچی (پ ر) ایمریٹس اسکائی کارگو نے اپریل تا جون 2020 کے درمیان چھ براعظموں میں 10 ہزار سے زائد کارگو فلائٹس کے ذریعے بنیادی اشیاء اور دیگر سامان کی فراہمی کے لئے دنیا بھر میں افراد اور کاروباری اداروں کو سہولت فراہم کی۔ یہ پروازیں شیڈول، ایڈہاک اور چارٹر آپریشنز کا مجموعی حصہ ہیں۔ پاکستان میں ایمریٹس اسکائی کارگو مسافروں کو سفری خدمات کی سہولت سمیت ہفتہ وار 39 کارگو پروازیں آپریٹ کررہا ہے۔ ایمریٹس ڈیویژنل سینئر وائس پریذیڈنٹ کارگو نبیل سلطان نے کہا، "صارفین کی ترجیح کو توجہ دینے والے ادارے کے طور پر ایمریٹس اسکائی کارگو نے اپنے کارگو آپریشنز میں جدت اختیار کی ہے اور گزشتہ چند ماہ میں مارکیٹ کی بدلتی ہوئی طلب سے ہم آہنگی کے ساتھ سہولیات پیش کی ہیں۔

مزید :

صفحہ آخر -