علاقہ پر مولی میں سوزوکی کی ٹکر سے آٹھ سالہ بچہ جاں بحق

  علاقہ پر مولی میں سوزوکی کی ٹکر سے آٹھ سالہ بچہ جاں بحق

  

صوابی(بیورورپورٹ)علاقہ پر مولی میں سوزوکی کی ٹکر سے آٹھ سالہ بچہ جاں بحق ہو گیا۔ بخت جمال سکنہ طوطالئی بونیر نے پر مولی میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ ایک تیز رفتار سوزوکی نے ان کے آٹھ سالہ بچے شاکر کو ٹکر مار دیا جس کے نتیجے میں وہ موقع پر جاں بحق ہو گیا۔ دریں اثناء بونیر صوابی روڈ پر موٹر سائیکل کی ٹکر سے بلال سکنہ افغانستان حال شملو کیمپ زخمی ہو گیا جب کہ ایک اور نامعلوم موٹر سائیکل کی ٹکر سے گوہر شیر سکنہ نواگئی بونیر حال بائی کوٹ مانیری زخمی ہو گیا۔پولیس نے الگ الگ ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -