جنوبی وزیرستان لینڈ مائن بم دھماکے میں ایف سی جوان زخمی

  جنوبی وزیرستان لینڈ مائن بم دھماکے میں ایف سی جوان زخمی

  

ٹانک(نمائندہ خصوصی)جنوبی وزیرستان لینڈ مائن بم دھماکے میں ایف سی جوان زخمی،تفصیلات کے مطابق آج بروز جمعرات دن دس بجے کے وقت لدھا سب ڈویژن کے علاقے بی بی راغزائی میں ایف سی چیک پوسٹ کے قریبی علاقے میں پہلے سے نصب شدہ لینڈ مائن بم پھٹ جانے کے نتیجے میں ایک ایف سی جوان محمد اللہ شدید زخمی ہوا جن کو ابتدائی طبی امداد کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر رزمک ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں پر انکی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے

مزید :

پشاورصفحہ آخر -