مقصد عوامی مشکلات کا ازالہ اور انہیں ہر ممکن سہولیات کی فراہمی ہے،فضل حکیم خان

  مقصد عوامی مشکلات کا ازالہ اور انہیں ہر ممکن سہولیات کی فراہمی ہے،فضل حکیم ...

  

پشاور(سٹاف رپورٹر)سوات میں جاری ترقیاتی سکیموں کو بروقت مکمل کرنے اور معیار پر کسی قسم رعایت نہ دینے کاحکم،سرکاری افسران عوام کے خادم ہے عوام کی فلاح و بہبود کیلئے ہنگامی اقدامات اٹھانے کی ہدایت،سوات میں اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبوں پر تعمیراتی کام تیزی سے جاری ہے،مینگورہ شہر میں ٹریفک نظام کو رواں رکھنے کیلئے جامع پلان تیار کرنے کی ہدایت،گزشتہ روز ڈیڈیک کمیٹی کا اہم اجلاس زیر صدارت چیئر مین فضل حکیم خان ہوا جس میں ایم پی اے عزیز اللہ گران خان،ممبران اسمبلی وقار احمد خان،سردار خان،اے ڈی سی حامد خان،ڈی ایچ او اکرام شاہ،پی کے ایچ اے کے ڈائریکٹر عبدالسلام خان،حلا ل فوڈ کے اسد خان،ایکسین پبلک ہیلتھ نوررحمن خان،ٹی ایم او بابوزئی ارشد زبیر خان،سمیت دیگرمحکموں کے افسران نے شرکت کی اس موقع پراراکین اسمبلی نے مختلف کاموں کی نشاندہی کی اور اپنے تجاویز پیش کئے جس پرفضل حکیم خان نے متعلقہ افسران سے جواب مانگی اور انہوں نے تفصیل سے اگاہ کیا جبکہ ملم جبہ روڈ اس سال کے ستمبر تک اور کانجو فلائی اور آئندہ سال مکمل کرنے کی ہدایت کی اس موقع پر ڈیڈیک کمیٹی کے چیئر مین فضل حکیم خان نے خطاب کرتے ہوئے افسران پر واضح کیا کہ وہ عوامی خادم ہے اور صوبائی حکومت کا مقصد عوامی مشکلات کا ازالہ اور انہیں ہر ممکن سہولیات کی فراہمی ہے جس کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ سوات میں جاری اربوں روپے کے ترقیاتی کاموں میں معیار کا خاص خیال رکھنے کے ساتھ ساتھ انہیں مقررہ مدت میں تکمیل تک پہنچایا جائیں تاکہ عوام تک اسکے ثمرات منتقل ہوسکیں،انہوں نے کہا کہ مینگورہ شہر میں ٹریفک کا رش بڑھتا جا رہا ہے لہٰذا اس حوالے سے جلد سے جلد ٹریفک کا جامع پلان تیار کرکے اسکو پایہ تکمیل تک پہنچایا جائیں تاکہ شہر میں ٹریفک نظام کو رواں دواں رکھا جاسکیں اس موقع پر اپوزیشن ممبران اسمبلی وقار احمد خان اور سردار خان نے ڈیڈیک چیئر مین کا شکریہ ادا کیا کہ انہیں ڈیڈیک کمیٹی میں شرکت کی دعوت دی اور توقع ظاہر کی کہ آئندہ ہر ماہ میں ڈیڈیک کمیٹی کا اجلاس بلایا جائیں تاکہ عوامی منصوبوں کو زیر بحث لاکر انہیں حل کیا جاسکیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -