نوشہرہ،پیر پیائی میں دو افراد دیرینہ دشمنی کی بھینٹ چڑھ گئے

نوشہرہ،پیر پیائی میں دو افراد دیرینہ دشمنی کی بھینٹ چڑھ گئے

  

نوشہرہ (بیورورپورٹ) نوشہرہ کے علاقہ پیرپیائی سٹاپ پر نامعلوم افراد نے اندھادھند فائرنگ کرکے 2افراد کو موت کے گھاٹ اتا دیئے وجہ قتل دیرینہ دشمنی بتائی جارہی ہے پولیس کے مطابق نوشہرہ ڈسٹرکٹ کورٹس سے 2افراد سبز خان ولد پرہیز خان سکنہ ڈاگ بیسود اور گوہر علی ولد جنت گل سکنہ وزیر گھڑھی پبی جارہے تھے کہ پیر پیائی کے مقام پر پہلے سے گھات لگائے ملزمان نے اندھا دھند فائنگ کی جس کے نتیجے میں دونوں افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے وجہ عناد پرانی دشمنی بتائی جارہی ہے ملزمان ارتکاب جرم کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -