اسلامیہ کالج پشاور ملازمین کے مسائل حل کئے جائیں، جائنٹ ایکشن کونسل

اسلامیہ کالج پشاور ملازمین کے مسائل حل کئے جائیں، جائنٹ ایکشن کونسل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور (سٹی رپورٹر)جائنٹ ایکشن کونسل اسلامیہ کالج پشاور نے مطالبہ کیا ہے کہ جامعہ کی انتظامیہ مطالبات میں سنجیددگی کا مظاہر ہ کرتے ہوئے ملازمین کے مسائل حل کریں بصورت دددیگر انتہائی اقدام اٹھانے پر مجبور ہو جائنگے جسکی تمام تر ذمہ داری وائس چانسلر پر عائد ہوگی۔اس بات کا فیصلہ جائنٹ ایکشن کونسل (کلاس تھری،فور اور عملہ نظافت کے اجلاس میں کیا گیا جسکی صدارت کالاس تھری ایمپلائز ایسو سی ایشن سلامیہ کالج کے صدر مظفر علی نے کی جبکہ اجلاس میں تمام ممبران نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔اجلاس میں شرکاء نے وائس چانسلر کی جانب سے تحریری معاہدوں اور وعدوں کے باجود ملازمین کے مطالبات حل نہ کرنے پر شدید مایوسی کا اظہار کیا گیا شرکاء کا کہنا تھا کہ ہائی کورٹ پشاور کے واضح احکامات کے باوجودد ڈیلی ویجیز اور کنٹریکٹ ملازمین کو ابھی تک تنخواہیں ادا نہیں کی گئی ہے جو سرا سر ظلم ہے انہوں نے کہا کہ جامعہ میں اقراء پروری اور پسند و نا پسند عروج پر ہیں جسکی مذمت کرتے ہیں جبکہ مستقل رجسٹرار کی موجودگی کے باوجود غیر قانونی اور یونیورسٹیز ایکٹ کے خلاف ایڈیشنل رجسٹرار کی تعیناتی تمام مسائل کا جڑ ہیں اور جائنٹ ایکشن کونسل کے جائز مسائل کے حل میں رکاوٹ کے مترادف ہے دوسری جانب قائم مقام وائس چانسلر ایل پی ار پر ہے جسکی وجہ سے وہ مسائل کو حل کرنے میں سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کر رہے اجلاس میں جامعہ کے وائس چانسلر سے مطالبہ کیا گیا کہ ملازمین کے مسائل حل کرنے کیلئے سنجیدگی سے اقدامات اٹھائے جائے بصورت دیگر انتہائی اقدام اٹھانے پر مجور ہو جائنگے جسکی تمام تر ذمہ داری وائس چانسلر پر عائد ہوگی جبکہ گورنر خیبر پختونخوا سے جامعہ میں مستقل وائس چانسلر کی تعیناتی کا بھی مطالبہ کیا گیا۔