بنوں،ڈپٹی کمشنر کا گمبیلا مویشی منڈی کا معائنہ
بنوں (نمائندہ خصوصی)ڈپٹی کمشنر لکی مروت عبدالحسیب کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر امین اللہ خان نے سرائے گمبیلا کی مویشی منڈیوں کا معائنہ کیا ٹی ایم اے سٹاف بھی ہمراہ تھے اس موقع پر اے اے سی نے سرائے نورنگ اور گمبیلا منڈیو ں میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خدشا ت کے پیشِ نظرحفاظتی انتظامات کا باریک بینی سے جائزہ لیا اور متعدد ہدایات جاری کیں اے اے سی نے کہا کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے تدارک کے تناظر میں سخت اقدامات لئے جا رہے ہیں تاکہ اپنے عوام کی زندگیوں کو اس مہلک وائرس سے بچا جا سکے اس دوران اے اے سی نے نورنگ بازار اور گمبیلابازار کی دکانوں کے بھی معائنے کئے۔