اسلحہ سمگل کر نے کی کوشش ناکام ملزم گرفتار
پشاور(کرائم رپورٹر) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے تھانہ ارمڑ کی حدود میں اسلحہ سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا تے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا،گرفتار ملزم کا تعلق ضلع مردان سے ہے، تلاشی لینے پر موٹرکار سے 12 عدد پستول بمعہ12 عدد میگزین برآمد کر لی گئی ہے،ملزم موٹر کار کے زریعے اسلحہ سمگل کرنے کی کوشش کر رہا تھاجس کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ایس پی صدر عبدالسلام خالد کو خفیہ ذرائع سے اطلاع موصول ہوئی تھی کہ کسی بھی وقت اسلحہ سمگل کرنے کی کوشش کی جائے گی، جس پر شہر میں داخل ہونیوالے تمام راستوں کی نگرانی سخت کرنے کی ہدایت کی گئی ڈی ایس پی صدر سر کل سعید خان کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ ارمڑ صابر خان دیگر پولیس نفری کے ہمراہ ناکہ بندی پر موجود تھے کہ اس دوران ایک موٹر کار نمبر ی423 کو روک کر تلاشی لینے پر گاڑی سے12 عدد پستول اور 12 عدد میگزین برآمد کر کے ملزم امان اللہ ولد گل شریف سکنہ مردان کوگرفتار کر لیا، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی،