گاڑیا ں چوری کرنے والے ملزمان گرفتار

گاڑیا ں چوری کرنے والے ملزمان گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
پشاور(کرائم رپورٹر)کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے موٹر کار چوری کرنے میں ملوث دو ملزمان کو موقع پر گرفتار کر لیا،گرفتار ملزمان میں ایک کا تعلق شبقدر جبکہ دوسرے کا پشاور سے ہے،جن کے خلاف مقدمہ درج کرکے دوران تفتیش مزید انکشافات کی توقع کی جارہی ہے تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی سبرب احتراز خان کو خفیہ اطلاع ملی کہ ڈبگری چوک میں دو افراد موٹر کار چوری کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جس پر فوری ایکشن لیتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ بھانہ ماڑی سردار حسین نے دیگر پولیس ٹیم کے ہمراہ موقع پر پہنچ کر دو ملزمان ضیاء اللہ ولد امداد اللہ سکنہ شبقدر اور کرامت ولدامان گل سکنہ جاوید آباد کو موٹر کار نمبر 9028 چوری کرتے ہوئے موقع پر گرفتار کر لیا گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے دوران تفتیش مزید انکشافات کی توقع کی جارہی ہے