بلاو ل اتنے خوفزدہ کہ جواب سنے بغیر ہی ایوان سے چلے گئے، مراد سعید

بلاو ل اتنے خوفزدہ کہ جواب سنے بغیر ہی ایوان سے چلے گئے، مراد سعید

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) مراد سعید نے کہا ہے کہ اپوزیشن کے پاس کوئی دلیل نہ جواب، صرف بڑھکیں مارتی ہے بلاول کو اتنا خوف ہے جواب سنے بغیر ہی ایوان سے چلے گئے، کیا اپنی بات کر کے نو دو گیارہ ہونا ہی جمہوریت ہے۔وفاقی وزیر مراد سعید نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا اپنے دور میں کلبھوشن کا نام لینے سے کترانے والے آج ہمیں سکھا رہے ہیں آئی سی جے میں بھارتی وکلا ء نے کس سیاستدان کے بیان کا سہارا لیا انہوں نے کہا یہ جمہوریت کو نہیں سمجھتے، نہ جواب سننے کی ہمت ہے، خوف اتنا تھا کہ کورم کی گنتی تک پارلیمنٹ میں نہیں رکے۔مراد سعید کا کہنا تھا بلاول این آر او کی بات کر رہے تھے ریمنڈ ڈیوس کو کس نے واپس بھیجا، ریمنڈ ڈیوس کیخلاف احتجاج کرنیوالوں پر لاٹھی چارج کیا گیا ریمنڈ ڈیوس کیخلاف احتجاج کرنیوالوں پر مقدمات بنے قوم اسے بھی تک بھولی نہیں ہے۔

مراد سعید

مزید :

صفحہ اول -