پنجاب حکومت کا بلدیاتی انتخابات نومبر کے وسط میں کرانے کا فیصلہ

پنجاب حکومت کا بلدیاتی انتخابات نومبر کے وسط میں کرانے کا فیصلہ

  

لاہور (آن لائن) پنجاب حکومت نے لاہور سمیت صوبے بھر میں بلدیاتی انتخابات نومبر کے وسط میں کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ جس کی روشنی میں پاکستان تحریک انصاف کی قیادت نے بلدیاتی انتخابات کی تیاری کے سلسلے میں اپنے کارکنوں کو متحرک کرنے کیلئے گلی محلوں میں پارٹی آفس کھولنے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کی حتمی تاریخ کا اعلان الیکشن کمیشن اور محکمہ لوکل گورنمنٹ پنجاب کے اہم اعلیٰ سطحی اجلاس کے بعد کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں الیکشن کمیشن پنجاب ستمبر کے آخر تک حلقہ بندیوں کاکام مکمل کرلے گا۔ دوسرے مراحل میں ہونیوالے بلدیاتی انتخابات کا حتمی مرحلہ جنوری 2021ء کے وسط تک مکمل کرلیا جائے گا۔

بلدیاتی انتخابات

مزید :

صفحہ اول -