پاکستان کی موثر سفارتکاری سے بھارت عالمی سطح پر تنہائی کاشکار ہے،وزیر اطلاعات

پاکستان کی موثر سفارتکاری سے بھارت عالمی سطح پر تنہائی کاشکار ہے،وزیر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیراطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ پاکستان کی موثر سفارتکاری سے بھارت عالمی سطح پر تنہائی کاشکار ہے،بھارت تمام تر ریاستی جبر و استبداد سے تحریک آزادی کو ختم نہیں کر سکتا۔ وزیراطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے ریڈیو پاکستان میں کشمیر سے متعلق مشاعرے سے خطاب اورکشمیریوں سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ 5اگست کو مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے غیر قانونی اقدام کو ایک سال مکمل ہو جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ ہندوتوا اور آر ایس ایس کے نظریے کو مقبوضہ کشمیر میں زبردستی لاگو نہیں کیا جا سکتا اور نہ ہی بھارت تمام تر ریاستی جبر و استبداد سے تحریک آزادی کو ختم کر سکتا ہے۔
وزیر اطلاعات

مزید :

صفحہ اول -