چارسدہ،گھریلو تنازعہ،نوجوان کو قتل کرنیوالے 3 ملزم گرفتار

چارسدہ،گھریلو تنازعہ،نوجوان کو قتل کرنیوالے 3 ملزم گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


چارسدہ (بیورورپورٹ) شبقدر پولیس کی بڑی کاروائی۔ مستورات کے تنازعہ پر نوجوان کو قتل کرنے والے 3ملزمان واردات کے چند ہی گھنٹے بعد گرفتار۔ ملزمان سے آلہٰ قتل، مقتول کا موبائل اور واردات میں استعمال موبائل بھی برآمد۔ شبقدر کی حدود میں دو منشیات فروش بھی رنگے ہاتھوں گرفتار۔ ملزمان نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے۔ مزید تفتیش جاری۔تفصیلات کے مطابق شعیب ولد لعل گل سکنہ میاں قلعہ شبقدر نے اپنے بھائی قاسم خان کے قتل ہونے کی رپورٹ درج کرتے ہوئے بتایا کہ میرا بھائی جوکہ اپنے ماموں کے گھر گیا ہوا تھا۔کل شام میں اس کو واپس لانے کے لئے ماموں کے گھر گیا تو ماموں نے بتایا کہ قاسم خان کو نعمان نے موبائل پرطلب کرکے ان کے ساتھ چلا گیا ہے۔ آج مجھے اپنے بھائی کے قتل کی اطلاع موصول ہوتے ہی موقع پر پہنچا تو میرے بھائی کی نعش پڑی تھی۔مجھے یقین ہے کہ میرے بھائی کو امیر خان، نعمان اور قیصر پسران زرین خان ساکنان میاں قلعہ شبقدر نے مستورات تنازعہ پر قتل کیا ہے۔ واقعات کا فوری نوٹس لے کر ڈی پی او چارسدہ محمد شعیب خان نے ایس پی انوسٹی گیشن افتخار شاہ خان کی سربراہی میں ڈی ایس پی شبقدر فاروق زمان خان، ایس ایچ او تھانہ شبقدر جوہر شید خان،سی ائی او سردار حسین خان اور اے ایس ائی عمر حیات خان پر مشتمل ٹیم تشکیل دے ملزمان کی گرفتار ی کا ٹاسک حوالہ کیا۔ تفتیشی ٹیم نے جدید سائنسی خطوط پر تفتیش شروع کرتے ہوئے ملزمان تک چند گھنٹوں کے اندر اندر رسائی حاصل کرتے ہوئے گرفتار کیا۔دوران انٹاروگیشن ملزمان نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے جبکہ ملزمان کی نشاندہی پر آلہٰ قتل، مقتول کا موبائل فون جبکہ واردات میں استعمال ہونے والی موبائل فون بھی برآمد کر لی گئی۔جبکہ دوسری اہم کاروائی کے دوران دو منشیات فروشوں سے مجموعی طور پر 3کلو سے زائد چرس برآمد کرکے گرفتار کیا۔ ایس ایچ او تھانہ شبقدر جوہر شید خان نے منشیات فروش بخت منیر ولد اینزر گل ساکن ارنڈہ شبقدر کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 2200گرام چرس جبکہ مشہور منشیات واجد ولد سردار علی ساکن سمندر خیل شبقدر کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے ایک کلو گرام چرس برآمد کر لیا گیا۔ ملزمان کے خلاف تھانہ شبقدر میں مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی

مزید :

صفحہ آخر -