لیڈی کانسٹیبل کو ٹک ٹاک بنانے پر ملازمت سے فارغ کر دیا گیا لیکن پھر وفاق توقیر نے کیا کیا ؟ جانئے

لیڈی کانسٹیبل کو ٹک ٹاک بنانے پر ملازمت سے فارغ کر دیا گیا لیکن پھر وفاق ...
لیڈی کانسٹیبل کو ٹک ٹاک بنانے پر ملازمت سے فارغ کر دیا گیا لیکن پھر وفاق توقیر نے کیا کیا ؟ جانئے

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )لاہور میں لیڈی کانسٹیبل وفاق توقیر کی ٹاک ٹاک پر ویڈیو وائرل ہونے پر اسے ملازمت سے برطرف کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب پولیس کی لیڈی کانسٹیبل وفا توقیر کا مشغلہ گانوں پر ٹک ٹاک ویڈیو بنانا تھا لیکن کانسٹیبل کی ویڈیوز وائرل ہوئیں تو افسران غصے میں آ گئے جس کے بعد ڈی ایس پی عہدے کے افسر نے انکوائری کی اور الزام درست ثابت ہونے پر فوری خاتون کو ملازمت سے برطرف کردیا گیا۔برطرفی کے بعد لیڈی کانسٹیبل وفا توقیر بھی غصے میں آگئیں اور الزام لگایا کہ محکمے نے ان پر ظلم کا پہاڑ توڑا ہے، ویڈیو زبنانے کا شوق ضرور ہے لیکن انہیں صرف اپنے موبائل میں رکھتی تھی۔انہوں نے کہا کہ یہ ویڈیوز 8 ماہ قبل ٹریننگ کے دنوں میں بنائی تھیں، کس نے لیک کیں یا کرائیں! معلوم نہیں۔

مزید :

قومی -