کورونا وائرس ، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 54 اموات اور 1209 افراد متاثر

کورونا وائرس ، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 54 اموات اور 1209 افراد متاثر
کورونا وائرس ، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 54 اموات اور 1209 افراد متاثر

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )ملک بھر گزشتہ چند دنوں سے کورونا وائرس کے باعث ہونے والی اموات میں کمی دیکھنے میں آئی تھی تاہم آج ایک مرتبہ پھر سے اس میں اضافہ ہواہے اور 54 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں جبکہ 1209 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں 22 ہزار ٹیسٹ کیے گئے ہیں جن میں مزید 1209 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد مریضوں کی مجموعی تعداد دو لاکھ 70 ہزار 400 ہو گئی ہے جبکہ مزید 54 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں اور اموات 5 ہزار 763 ہو گئیں ہیں تاہم دو لاکھ 19 ہزار 783 افراد صحت یاب ہونے کے گھروں کو لوٹ گئے ہیں لیکن 1316 افراد کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے ۔

سب سے زیادہ کیسز

کورونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسز سندھ میں ریکارڈ کیے گئے ہیں جہاں تعداد ایک لاکھ 15 ہزار 883 ہو گئی ہے جبکہ پنجاب میں 91 ہزار 423 ، بلوچستان میں 11 ہزار 523 کے پی کے میں 32 ہزار 898 ، اسلام آباد میں14 ہزار 766 ، گلگت بلتستان میں 1918اور آزاد کشمیر میں اب تک 1989 افراد میں وائرس کی تصدیق چکی ہے ۔

اموات

کورونا وائرس کے باعث سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہان تعداد 2105 تک پہنچ گئی ہے ، سندھ میں 2096، کے پی کے میں 1169، اسلام آباد میں 162، گلگت بلتستان میں 46 ، بلوچستان میں 136اور آزاد کشمیر میں 49 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں ۔

صحت یاب ہونے والے مریض

کورونا وائرس سے اب تک دو لاکھ 19 ہزار 783افراد صحت یاب ہو چکے ہیں جن میں سب سے زیادہ تعدا د سندھ کے رہائشیوں کی ہے ، سندھ میں اب تک ایک لاکھ افراد صحت یاب ہوئے ہیں جبکہ پنجاب میں 68 ہزار 439، کے پی کے میں 26 ہزار 607 ،اسلام آباد میں 12 ہزار 23 ، گلگت بلتستان میں 1533 ، بلوچستان میں 9818اور آزاد کشمیر میں 1361 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں ۔

مزید :

اہم خبریں -کورونا وائرس -