ڈالر سستا ہو گیا

ڈالر سستا ہو گیا
ڈالر سستا ہو گیا

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )انٹر بینک میں کاروبار کے آغاز میں ڈالر کی قدر میں معمولی کمی ہوئی ہے جبکہ دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں صبح سویرے مندی کا رجحان بھی پیدا ہو گیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قیمت میں 17 پیسے کمی ہو گئی ہے جس کے بعد ڈالر 167 روپے 45 پیسے پر فروخت ہو رہاہے ۔ دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر مندی کا رجحان پیدا ہو گیاہے ۔ سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس 37 ہزار 578 پوائنٹس پر تھا تاہم کچھ دیر کے بعد اس میں 128 پوائنٹس کی کمی ہوئی جس کے بعد انڈیکس 37 ہزار 450 کی سطح پر آ گیاہے ۔

مزید :

بزنس -