گجرات میں میگا کرپشن سکینڈل سامنے آگیا، مقدمہ درج

گجرات میں میگا کرپشن سکینڈل سامنے آگیا، مقدمہ درج
گجرات میں میگا کرپشن سکینڈل سامنے آگیا، مقدمہ درج

  

گجرات (ویب ڈیسک) گجرات میں معدنیات کے ٹھیکوں کی مد میں میگا کرپشن کا سکینڈل سامنے آگیا ، اینٹی کرپشن ذرائع کے مطابق ٹھیکے لینے والی پرائیوٹ فرم کے ایم ڈی ندیم اختر ملہی کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

روزنامہ جنگ کے ذرائع کے مطابق تھانہ اینٹی کرپشن میں مقدمہ سرکار کی مدعیت میں درج کیا گیا ، مقدمہ میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر گجرات رانی حفصہ کنول ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر مائنز گجرات عثمان احمد اور ڈویژنل فاریسٹ آفیسرعماد احمد کو ملزم نامزد کیا گیا ہے،جبکہ اینٹی کرپشن نے معدنیات کے سیکرٹری اور ڈائیریکٹر کو شامل تفتیش کرنےکی اجازت مانگی ہے۔

گجرات کی دو کمپنیوں ملہی اسٹون ورکس اور این ڈبلیو انٹر پرائز کو کروڑوں روپے کے ٹھیکے دئیے گئے، کمپنیاں ندیم اخترملہی اور اسکے بھتیجے حمزہ ملہی کی ملکیت ہیں ، کمپنیوں کو نوازنے کےلیے شفافیت کے عمل کو بری طرح سبوتاڑ کیا گیا۔

مرکزی ملزم ندیم اختر ملہی کے گجرات کے بڑے سیاسی خاندان سے قریب تعلقات ہیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن زوہیب مشتاق کو او ایس ڈی بنائے جانے کے تانے بانے بھی اسی مقدمہ سے ملتے ہیں۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -گجرات -