فروغ نسیم نے تیسری باروفاقی وزیر قانون کے عہدے کا حلف اٹھالیا

فروغ نسیم نے تیسری باروفاقی وزیر قانون کے عہدے کا حلف اٹھالیا
فروغ نسیم نے تیسری باروفاقی وزیر قانون کے عہدے کا حلف اٹھالیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) فروغ نسیم نے تیسری بار وفاقی وزیر قانون کے عہدے کا حلف اٹھالیا۔ ان کی حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں ہوئی۔

صدر مملکت عارف علوی نے فروغ نسیم سے عہدے کا حلف لیا جب کہ اس وقت متعدد اہم شخصیات بھی موجود تھیں۔ 

تقریب حلف برداری مٰیں فروغ نسیم چہرے پر ماسک لگا کرشریک ہوئے۔

حلف برداری کے بعد تحریک انصاف کے حکومتی اتحادی تنظیم ایم کیو ایم کے رکن فروغ نسیم ایک مرتبہ پھر وفاقی کابینہ کا حصہ بن گئے۔

فروغ نسیم نے وزیراعظم کے کہنے پر سپریم کورٹ کے جج جسٹس قاضی فائز عیسی کے خلاف صدارتی ریفرنس میں وفاق کی نمائندگی کرنے کے لیے وزارت قانون کے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے وہ موجودہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق درخواستوں کی سماعت کے لیے وہ اپنے عہدے سے مستعفی ہو چکے ہیں اور ان درخواستوں پر عدالت عظمی کے فیصلے کے بعد انہوں نے دوبارہ اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا تھا۔

مزید :

قومی -