پاکستان نے کلبھوشن کوتیسری قونصلررسائی کی پیشکش کردی لیکن بھارت کا جواب آیا یا نہیں ؟ دفتر خارجہ کا موقف آگیا

پاکستان نے کلبھوشن کوتیسری قونصلررسائی کی پیشکش کردی لیکن بھارت کا جواب آیا ...
پاکستان نے کلبھوشن کوتیسری قونصلررسائی کی پیشکش کردی لیکن بھارت کا جواب آیا یا نہیں ؟ دفتر خارجہ کا موقف آگیا

  

اسلام آباد(ویب ڈیسک)ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے کہاہے کہ پاکستان بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو سے متعلق کیس پر عالمی عدالت انصاف کے فیصلے پرعمل کرنے کیلئے پرعزم ہے۔

روزنامہ جنگ کے مطابق کلبھوشن کوتیسری قونصلررسائی کی پیشکش پربھارت کاجواب نہیں ملا،اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب کی رہائشگاہ کے مرمتی کام پیپرا قواعد کی تمام رسمی شرائط پوری کی گئیں۔ہفتہ واربریفنگ کے دوران عائشہ فاروقی نے کہاکہ بھارتی جاسوس کلبھوشن کوتیسری قونصلر رسائی سے متعلق پاکستان کی پیشکش پر بھارت سے تاحال جواب نہیں ملا۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم جاری ہیں، بھارت لائن آف کنٹرول پرمسلسل شہری آبادی کو نشانہ بنا رہا ہے۔ گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے چین سے واپسی کے خواہشمند طلبا کی واپسی پر غور جاری ہے۔ عائشہ فاروقی نے کہا کہ 14جولائی کو افغان نیشنل فورسز نے پاکستان میں گولہ باری کی۔ 15جولائی کو بھی مہمند اور باجوڑ میں افغان فورسز نے شیلنگ کی۔

دریں اثناوزارت خارجہ نے اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب کی نیویارک میں موجود رہائش گاہ کے مرمتی کام کے حوالے سے وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرمتی کام کے لیے پبلک پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی کے قواعد کی تمام رسمی شرائط پوری کی گئی ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی کا اس حوالے سے میڈیا میں شائع ہونیوالی رپورٹ کے بارے میں کہنا تھا کہ قدیم عمارت ہونے کی وجہ سے مقامی قوانین کے مطابق حکومت پاکستان اس کی باقاعدہ دیکھ بھال اور مرمت کرنے کی پابند ہے۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -