جعلی لائسنس معاملہ ، ملائیشیاءمیں کام کرنے والے پاکستانی پائلٹس کیلئے بڑی خوشخبری آ گئی

جعلی لائسنس معاملہ ، ملائیشیاءمیں کام کرنے والے پاکستانی پائلٹس کیلئے بڑی ...
جعلی لائسنس معاملہ ، ملائیشیاءمیں کام کرنے والے پاکستانی پائلٹس کیلئے بڑی خوشخبری آ گئی

  

کوالا لمپور (ڈیلی پاکستان آن لائن )ملائیشیاءمیں کام کرنے والے پاکستانی پائلٹس کیلئے اچھی خبر آ گئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ملائیشین سول ایوی ایشن نے پاکستانی پائلٹس کو بحال کر دیاہے اور فلائٹس اڑانے کی اجازت دیدی ہے ، ملائیشیاءکی سول ایوی ایشن کے سی ای او نے پاکستانی پائلٹس کی بحالی کا نوٹیفکیشن بھی جار ی کر دیاہے ۔ملائیشیاءنے جعلی لائسنس کا معاملہ سامنے آنے کے بعد پاکستان کے پائلٹس کو گراونڈ کر دیا تھا جس کے بعد ملائیشین سول ایوی ایشن کی جانب سے پاکستان سے تعلق رکھنے والے 18 پائلٹس کی لائسنس کی تصدیق کیلئے پاکستان کو خط لکھا گیا جس کے بعد پاکستان کی سول ایوی ایشن نے ملائیشیا میں کام کرنے والے 18 پائلٹس کا لائسنس درست قرار دیتے ہوئے تصدیق کر دی ہے ۔

مزید :

بین الاقوامی -