کراچی سٹاک ایکسچینج حملہ کی تفتیش میں اہم پیشرفت، استعمال ہونیوالا پستول اس سے قبل کہاں استعمال ہوچکا؟ تفتیشی ذرائع نے تہلکہ خیز دعویٰ کردیا

کراچی سٹاک ایکسچینج حملہ کی تفتیش میں اہم پیشرفت، استعمال ہونیوالا پستول اس ...
کراچی سٹاک ایکسچینج حملہ کی تفتیش میں اہم پیشرفت، استعمال ہونیوالا پستول اس سے قبل کہاں استعمال ہوچکا؟ تفتیشی ذرائع نے تہلکہ خیز دعویٰ کردیا

  

کراچی (ویب ڈیسک) کراچی اسٹاک ایکسچینج حملہ تفتیش میں اہم پیشرفت ہو گئی۔ 92 نیوز کے ذرائع کے مطابق حملے میں استعمال ایک ٹی ٹی پستول گلشن اقبال میں جھگڑے میں استعمال ہوا۔

چینل ذرائع کے مطابق ٹی ٹی پستول گلشن اقبال میں گذشتہ برس ذاتی جھگڑے کے دوران استعمال ہوا تھا۔ بعد میں اس مقدمہ کو سی کلاس کر دیا گیا تھا۔

تفتیشی ذرائع کے مطابق حکام نے گلشن کے مقدمے کو باریک بینی سے دیکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ گلشن مقدمہ سے وابستہ افراد سے بھی تفتیش کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تفتیشی ذرائع کے مطابق دہشتگردوں کے استعمال باقی اسلحہ کے کوئی سابقہ ریکارڈ نہیں ملا ہے۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -