2008 سے 2018تک کس وزیراعظم نے غیر ملکی دوروں پر کتنے روپے خرچ کیے ؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

2008 سے 2018تک کس وزیراعظم نے غیر ملکی دوروں پر کتنے روپے خرچ کیے ؟ تفصیلات سامنے ...
2008 سے 2018تک کس وزیراعظم نے غیر ملکی دوروں پر کتنے روپے خرچ کیے ؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )2008 سے 2018 تک وزراءاعظم کے غیر ملکی دوروں کی تفصیلات سینیٹ میں پیش کر دی گئیں ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق وزارت خارجہ کی جانب سے سینیٹ کے اجلاس میں جمع کروائی گئی تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ یوسف گیلانی، پرویزاشرف نے غیرملکی دوروں پر 8 کروڑ44 لاکھ خرچ کیے، نوازشریف،شاہدخاقان نے غیرملکی دوروں پر ایک ارب 54 لاکھ خرچ کیے، عمران خان کے غیرملکی دوروں پراب تک 4 کروڑ 56لاکھ خرچ ہوئے ۔

شیریں رحمان نے سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ 2019 میں ادویات کی قیمتوں میں 15 فیصد اضافہ کیاگیا، حکومت نے رواں سال بھی ادویات کی قیمتوں میں 10 فیصد اضافہ کیا، حکومت نے دوستوں،رشتے داروں کو نوازنے کیلئے پی ایم ڈی سی کو تہس نہس کیا، ہم نے 13 سال ان ادویات کی قیمتوں کو روکے رکھا،ان فیصلوں کے خلاف عدالتوں میں کیسز بھی آئیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ادویات کی قیمتوں میں 200سے 300 فیصد تک اضافہ کردیاگیا، کورونا کی صورتحال میں کسی ملک نے ایسے نہیں کیا، غریب کہاں سے علاج کرائے گا،ادویات کہاں سے خریدے گا؟ ریلیف کے بچائے عوام کی جان کو خطرے میں ڈالا گیا۔

مزید :

قومی -