"عید کے بعد یہ کام کریں گے اگر۔۔۔" افغان طالبان نے بڑااعلان کردیا

"عید کے بعد یہ کام کریں گے اگر۔۔۔" افغان طالبان نے بڑااعلان کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کابل(ڈیلی پاکستان آن لائن) افغانستان میں قیام امن کے حوالے سے طالبان کی جانب سے اہم بیان سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ " اگر افغان حکومت طالبان قیدیوں کو رہا کردے تو اس سے مذاکرات کے لیے تیارہیں۔"

غیر ملکی خبررساں ادارے رائٹرز کے مطابق افغان طالبان نے کہا ہے کہ وہ عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کے بعد افغان حکومت سے مذاکرات کے لیے تیار ہیں لیکن شرط یہ ہے کہ  قیدیوں کے تبادلے کا عمل مکمل ہوجائے۔

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر بیان دیتے ہوئے ترجمان افغان طالبان سہیل شاہین نے کہا کہ "افغان حکومت سےمذاکرات کے لیے تیارہیں انہوں نے کہا قیدیوں کےتبادلےکاعمل مکمل ہوجائےتومذاکرت کریں گے،ترجمان افغان حکومت ہماری فہرست کےمطابق تمام افرادکوچھوڑےہم بھی تمام قیدی رہاکردیں گے۔ انہوں نے کہا طالبان پہلےبھی اپنےپاس موجود تمام قیدیوں کو چھوڑنے کو تیارتھے۔

یہ پیشرفت ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب افغانستان میں بڑھتے تشدد کے باعث کابل اور طالبان کو مذاکرات کے لیے راضی کرنے سے متعلق امریکا کی کوششوں کو خطرہ ہے جو افغانستان میں 19 برس سے جاری جنگ کے خاتمے کی کوشش کررہے ہیں۔