دوسرا چار روزہ انٹرا سکواڈ کرکٹ میچ ، ٹیم وائٹ کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

دوسرا چار روزہ انٹرا سکواڈ کرکٹ میچ ، ٹیم وائٹ کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
دوسرا چار روزہ انٹرا سکواڈ کرکٹ میچ ، ٹیم وائٹ کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

  

ڈربی (ڈیلی پاکستان آن لائن )ڈربی میں جاری دوسرے چار روزہ انٹرا سکواڈ کرکٹ میچ میں ٹیم وائٹ نے ٹیم گرین کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق ٹیم گرین کی قیادت کپتان اظہر علی کر رہے ہیں جبکہ ٹیم میں بابر اعظم ، اسد شفیق ، محمد رضوان ، شاداب خان، یاسر شاہ، شاہین شاہ آفریدی ، نسیم شاہ اور محمد عباس شامل ہیں ۔

پی سی بی وائٹ کی سربراہی سرفراز احمد کر رہے ہیں اور ٹیم میں فخر زمان ، امام الحق ، حیدر علی ، افتخار احمد ، فواد عالم ، فہیم اشرف ، سہیل خان ، کاشف بھٹی ،عثمان شنواری ، عمران خان شامل ہیں ۔

مزید :

کھیل -