چین نے امریکہ کو چھنگ ڈومیں قونصل خانہ بند کرنے کے لئے آ گاہ کر دیا

چین نے امریکہ کو چھنگ ڈومیں قونصل خانہ بند کرنے کے لئے آ گاہ کر دیا
چین نے امریکہ کو چھنگ ڈومیں قونصل خانہ بند کرنے کے لئے آ گاہ کر دیا

  

بیجنگ(شِنہوا)چینی وزارت خارجہ نے چین میں امریکی سفارتخانے سے کہاہے کہ اس نے چھنگ ڈو میں امریکی قونصل جنرل قائم کرنے اور سرگرمیوں بارے اپنی رضامندی واپس لے لی ہے۔وزارت کی جانب سے جمعہ کےروزجاری ایک بیان میں کہاگیا ہے کہ وزارت نے قونصل جنرل کی تمام سرگرمیاں اور تقریبات ختم کرنے کیلئے مخصوص ضروریات بھی پیش کیں۔

بیان میں کہاگیا ہے کہ 21جولائی کو امریکہ نے اچانک یکطرفہ اشتعال انگیزی شروع کردی اور چین سے ہیوسٹن میں اپنا قونصل خانہ بند کرنے کا مطالبہ کیا۔بیان میں کہا گیا ہے کہ اس امریکی اقدام سے بین الاقوامی قانون اور بین الاقوامی تعلقات کے معیار اورچین امریکہ قونصلر کنونشن کی شدید خلاف ورزی ہوئی۔چین کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات قانونی اور امریکہ کے بلاجواز اقدام کیخلاف ضروری ردعمل ہے، یہ بین الاقوامی قانون،تعلقات کے بنیادی اصولوں اور روایتی سفارتی طریقہ کار سے مطابقت رکھتاہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ چین امریکہ تعلقات کی موجودہ صورتحال ایسی نہیں جیسی چین دیکھنا چاہتا ہے اور اس سب کا ذمہ دار امریکہ ہے، ہم ایک بار پھر امریکہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ فوری طور پر اپنا غلط فیصلہ واپس لے اور دوطرفہ تعلقات معمول پر لانے کیلئے ضروری حالات پیدا کرے۔

مزید :

بین الاقوامی -