" چھوٹے بچوں کو ماسک نہ پہنائیں کیونکہ..." محکمہ صحت نے سختی سے ہدایات جاری کردیں

" چھوٹے بچوں کو ماسک نہ پہنائیں کیونکہ..." محکمہ صحت نے سختی سے ہدایات جاری ...

  

لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن) برطانوی محکمہ صحت نےوالدین کو خبردار کیا ہے کہ وہ  چھوٹے بچوں کو ماسک نہ پہنائیں کیونکہ اس سے بچوں کو پھندا لگنے یا دم گھٹنے کا خدشہ ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق یہ اعلان اس انکشاف کے بعد آیا ہے کہ آن لائن اور دوکانوں پر چھوٹے بچوں کے لیے ماسک اور چہرہ ڈھانپنے کی دوسری اشیا بک رہی ہیں۔

انگلینڈ میں آ ج سے سپر مارکیٹوں اور دوکانوں میں منہ کو ڈھانپنا لازمی ہو گیا ہے، لیکن تین سال سے کم عمر بچے اس سے مستثنیٰ ہیں۔

ایجنسی کی چیف نرس پروفیسر وو بینیٹ نے کہا: ’ہدایات بالکل واضح ہیں کہ تین سال سے کم عمر بچوں کو ماسک اور منہ ڈھانپنے کی چیزیں نہیں پہنانی چاہیئں۔

’یہ ماسک استعمال نہیں کرنے چاہیئں کیونکہ یہ ممکنہ طور پر خطرناک ہیں اور ان سے پھندا لگ سکتا ہے اور دم گھٹ سکتا ہے۔‘

خیال رہے برطانیہ میں بھی کورونا وائرس نے بڑے پیمانے پر لوگوں کو متاثر کیا ہے۔ اب تک برطانیہ  بھر میں 2لاکھ 97ہزار افراد اس مرض سے متاثر ہوچکے ہیں۔

جب کہ وہاں 45ہزار 554افراد موت کے منہ میں چلے گئے ہیں۔

آکسفورڈ یونیورسٹی کی طرف سے بنائی گئی کورونا وائرس کی ویکسین کے ابتدائی نتائج کے مطابق یہ بظاہر مدافعتی نظام کو بیماری کا مقابلہ کرنے کے قابل بنا رہی ہے لیکن ابھی اس پر مزید تجربات کی ضرورت ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -برطانیہ -