میگا منی لانڈرنگ، زردار ی اور فریال تالپور پر فرد جرم کی کارروائی ایک بار پھر موخر

میگا منی لانڈرنگ، زردار ی اور فریال تالپور پر فرد جرم کی کارروائی ایک بار پھر ...
میگا منی لانڈرنگ، زردار ی اور فریال تالپور پر فرد جرم کی کارروائی ایک بار پھر موخر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آ باد (آئی این پی )میگا منی لانڈرنگ کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور پر ایک بار پھر فرد جرم عائد نہ کی جا سکی۔ احتساب عدالت نمبر دو کے جج اعظم خان کی عدم دستیابی کے باعث آصف زرداری اور فریال تالپور کے خلاف فرد جرم عائد کرنے کی سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی کر دی گئی۔ آصف علی زرداری اور فریال تالپور پر فرد جرم کی کارروائی 29 جولائی تک موخر کر دی گئی۔ ملزم عبدالغنی مجید اور دیگر عدالت میں پیش ہوئے جب کہ ایک ملزم کی پلی بارگین رپورٹ بھی آئندہ سماعت پر پیش کیے جانے کا امکان ہے۔