ہسپتال کے سامنے خاتون نے رکشے میں بچے کو جنم دیدیا

Jul 24, 2020 | 03:59 PM

حیدرآباد(آئی این پی ) لیاقت یونیورسٹی ہسپتال حیدرآباد کے گائنی وارڈ کے سامنے خاتون نے رکشے میں بچے کو جنم دے دیا۔ ورثاءنے ہسپتال انتظامیہ پر الزام لگایا ہے کہ انہوں نے بروقت خاتون کو ایڈمٹ کرنے کی بجائے وقت ضائع کیا جس کی وجہ سے بچے کی رکشے میں پیدائش ہوئی، معاملے کی تحقیقات کرائی جائیں۔ دوسری جانب ہسپتال انتظامیہ نے عملے پر غفلت کا الزام مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ خاتون تاخیر سے ہسپتال پہنچیں۔

مزیدخبریں