نوازشریف کے کزن کے گھر پر فائرنگ کرنیوالے ملزمان کی ضمانت خارج لیکن فیصلہ سنتے ہی ملزمان نے کیا کیا؟

نوازشریف کے کزن کے گھر پر فائرنگ کرنیوالے ملزمان کی ضمانت خارج لیکن فیصلہ ...
نوازشریف کے کزن کے گھر پر فائرنگ کرنیوالے ملزمان کی ضمانت خارج لیکن فیصلہ سنتے ہی ملزمان نے کیا کیا؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (خبر نگار) سابق وزیراعظم  نواز شریف کے کزن میاں اسلم بشیر کے گھر پر فائرنگ کرنے والے ملزموں کی عدالت نے درخواست ضمانت خارج کردی جس پر ملزمان  فرقان ادریس اور عمر ادریس کمرہ عدالت سے فرار ہوگئے، ایڈیشنل سیشن جج محمد عتیق نے کیس پر سماعت کی ۔

تفصیلات کے مطابق میاں اسلم بشیر کی جانب سے ایڈووکیٹ جی اے خان طارق   کا کہنا تھا کہ ملزمان کے خلاف تمام ثبوت مل رہے ہیں،انہوں نے اہلخانہ کو جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیں، تفتیشی رپورٹ کو مد نظر رکھتے ہوئے ملزمان کی درخواست ضمانت خارج کی جائے۔تفتیشی افسر کی جانب سے عدالت میں رپورٹ پیش کی گئی جس کے مطابق ملزمان نے ماڈل ٹاﺅن لاہور میں میاں اسلم بشیر کے گھر میں گھس کر فائرنگ کرنے کا الزام عائد ہے، ملزمان نے گھر میں گھس کر گاڑیوں اور دیگر قیمتی سامان کو نقصان پہنچایا۔

یاد رہے کہ رواں ماہ 2جولائی کو ملزمان فرقان ادریس، عمر ادریس اور دیگر نے ماڈل ٹاﺅن لاہور میں میاں اسلم بشیر کے گھر میں گھس کر فائرنگ کی اور گاڑیوں اور دیگر قیمتی سامان کو نقصان پہنچایا ، ملزمان کیخلاف تھانہ ماڈل ٹاﺅن میں مقدمہ درج ہے  جبکہ اس سے قبل سوموار20جولائی کو ایڈیشنل سیشن جج محمد عتیق کی عدالت میں ہوئی تھی لیکن   ملزمان کی عدم شرکت اور ادھوری تفتیش کے باعث عدالت نے ملزم فرقان اور عمر ادریس کی عبوری درخواست ضمانت میں مزید 24 جولائی تک توسیع کر دی تھی۔اس وقت تفتیشی افسر کی جانب سے نامکمل رپورٹ پیش کی گئی تھی ۔

یہ بھی پتہ چلا کہ ملزمان عمر ادریس اور فرقان ادریس کیخلاف پہلے بھی متعدد مقدمات درج ہیں اور عدالت میں پیش نہ ہونے پر انہیں کئی بار اشتہاری بھی قراردیا جاچکا ہے، ملزمان عمر ادریس اور فرقان ادریس کیخلاف شوگر ملزکے تنازعہ پر تھانہ پتوکی، ننکانہ اور چونیاں میں بھی مقدمات درج ہیں۔

مزید :

قومی -