مولانا فضل الرحمان کے بھائی ضیاء الرحمان کو سندھ میں اہم عہدہ مل گیا

مولانا فضل الرحمان کے بھائی ضیاء الرحمان کو سندھ میں اہم عہدہ مل گیا
مولانا فضل الرحمان کے بھائی ضیاء الرحمان کو سندھ میں اہم عہدہ مل گیا

  

کراچی(ڈیلی پاکستا ن آن لائن)مولانا فضل الرحمان کے بھائی ضیاالرحمان کومولانا فضل الرحمان کے بھائی ضیاء الرحمان کو سندھ میں اہم عہدہ مل گیا۔ انہیں کراچی کے ضلع غربی میں بطور ڈپٹی کمشنر تعینات کیاگیاہے۔

ضیا الرحمان کی سندھ میں تعیناتی پر روائتی سوشل میڈیا پر ایسی خبریں سامنےآئی تھیں جن میں کہا گیا کہ حکومت نے جان بوجھ کر ضیاالرحمان کا سندھ تبادلہ کیا۔ کچھ لوگوں نےاسے انتقامی کارروائی کارنگ دینے کی بھی کوشش کی  تاہم سندھ حکومت نے اس تنقید  کو ناپسند کیا ہے۔

سندھ کے وزیربلدیات نے ضیا الرحمان کی سندھ میں تعیناتی کو ایک معمول کی کارروائی قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ پنجاب میں بھی تعینات رہے  اور دیگر علاقوں میں بھی، اسی طرح ان کی سندھ میں تعیناتی کوئی جرم نہیں ہے۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -