محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری کردہ ایس او پیز کے مطابق مویشی منڈیاں لگائی جائیں گی اور عید پر صفائی کا خاص خیال رکھا جائے گا: ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ ندیم الرحمن میمن

محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری کردہ ایس او پیز کے مطابق مویشی منڈیاں لگائی ...
محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری کردہ ایس او پیز کے مطابق مویشی منڈیاں لگائی جائیں گی اور عید پر صفائی کا خاص خیال رکھا جائے گا: ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ ندیم الرحمن میمن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

عمرکو ٹ (سید ریحان شبیر  )کورونا وائرس کے پیش نظر مویشی منڈیوں میں حکومت سندھ کی جانب سے جاری کردہ طریقے کار کے مطابق عملدرآمد کرانے اور محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری کردہ ایس او پیز کے مطابق مویشی منڈیاں لگائی جائیں گی جبکہ عید الاضحی کے موقع پر صفائی کا خاص خیال رکھا جائے، ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنرندیم الرحمن میمن نے ڈپٹی کمشنر آفیس دربار ہال میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔

اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر  سبھاش چندر، چارو ں تعلقوں کے اسسٹنٹ کمشنرز ، ڈی ایس پی عمرکوٹ ایوب درس ، مونسپل کمیٹی ، ٹی ایم اوز اور دیگر محکموں کے آفیسران نے شرکت کی ،اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ندیم الرحمن میمن نے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ داخلہ سندھ کے ضابطہ اخلاق پر مکمل عملدرآمد کروایا جائے اور ڈویژنل کمشنر میرپورخاص کی اجازت سے لگنے والی مویشی منڈی میں ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ ضلع عمرکوٹ کے چاروں تعلقوں میں ایس او پیز کے تحت مویشی منڈیاں لگائی جائے گی ،انہوں نے کہا کورونا وائرس کی باعث بازاروں میں عید کی شاپنگ کے دوران رش سے گریز کیا جائے۔

اس موقع پر انہوں نے چاروں تعلقوں کے اسسٹنٹ کمشنروں اور ڈی ایس پیز کو ہدایت کی ضلع عمرکوٹ میں غیر قانونی مویشی منڈیوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے،اس موقع پر انہوں نے مونسپل کمیٹی اور ٹائون کمیٹیز کے آفیسروں کو ہدایت کی کہ مویشی منڈی میں ایس او پیز کے حوالے سے بینر لگائے جائیں اور لائوڈ اسپیکر پر ماسک کے استعمال، سینیٹائیزر ، سماجی مفاصلے اور دیگر ایس او پیز کے متعلق ہدایات دیں جائیں ۔

اس موقع پر انہوں نے محکمہ لائیو اسٹاک کے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر گھٹیش کھتری کو ہدایت کی کہ مویشی منڈیوں میں اپنی لائیو اسٹاک کی ٹیمیں مقرر کی جائیں ،انہوں نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کو ہدایت کی کہ مویشی منڈیوں میں اپنی میڈیکل موبائل ٹیمیں تشکیل دی جائیں اور کورونا وائرس کے سیمپل، اسکرینگ اور ٹیمپریجر چیک کیا جائے، اس موقع پر انہوں نے لوکل گورنمنٹ کے نمائندے کو ہدایت دی کہ عید الاضحی کی نماز کے لیے جاری کردہ ایس او پیز کے تحت عید گاہوں میں بھی صفائی ستھرائی ،پانی کے چھڑکائو اور چھونے ڈالنے کے انتظامات بھی کئے جائے ۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے چاروں تعلقوں میں مانیٹرنگ کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جس کے سربراہ اسسٹنٹ کمشنر جبکہ ڈی ایس پی ، لوکل گورنمنٹ، محکمہ ہیلتھ ، محکمہ لائیو اسٹاک کے نمائندے کمیٹی کے ممبر ہونگے جو مویشی منڈیوں میں ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کروانے کے پابند اور خلاف وزری کی صورت میں قانونی کارروائی کریں گے ۔