عمان میں کورونا سے بچاؤ کیلئے حفاظتی انتظامات مزید سخت، پاکستانی سول ایوی ایشن اتھارٹی کو بھی نئی ٹریول ایڈوائزری جاری

عمان میں کورونا سے بچاؤ کیلئے حفاظتی انتظامات مزید سخت، پاکستانی سول ایوی ...
عمان میں کورونا سے بچاؤ کیلئے حفاظتی انتظامات مزید سخت، پاکستانی سول ایوی ایشن اتھارٹی کو بھی نئی ٹریول ایڈوائزری جاری

  

مسقط (آئی این پی ) عمان میں کورونا سے بچاؤ کیلئے حفاظتی انتظامات مزید سخت کیے گئے، پاکستانی سول ایوی ایشن اتھارٹی کو بھی عمان حکومت کی نئی ٹریول ایڈوائزری جاری کر دی گئی۔ ٹریول ایڈوائزری کے مطابق سلام اور عمان ائیر کے علاوہ دیگر ائیر لائنز عمان میں آپریٹ کرنے کی اجازت نہیں ہوگی، دیگر ممالک سے عمان جانے والے صرف عمانی ائیر لائنز سے ہی سفر کریں گے۔ پاکستانیوں کا داخلہ بھی عمانی سفارت خانے کے خصوصی پرمٹ سے مشروط کر دیا گیا۔ عمان میں مسافروں کے قیام کے دوران سیلف انشورنس کا ہونا بھی لازم قرار دیا گیا، عمان جانے والے پاکستانیوں کو بھی 14 روز کیلئے قرنطینہ ہونا لازم ہوگا، صرف جہازوں کا عملہ قرنطینہ کی شرط سے مستثنیٰ ہوگا۔

مزید :

عرب دنیا -کورونا وائرس -