ایف بی آر نے ضبط شدہ غیر ملکی سگریٹس کی نیلام عام کو روک دیا

ایف بی آر نے ضبط شدہ غیر ملکی سگریٹس کی نیلام عام کو روک دیا
ایف بی آر نے ضبط شدہ غیر ملکی سگریٹس کی نیلام عام کو روک دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (آئی این پی)فیڈرل بورڈ آف ریوینو نے ضبط شدہ غیر ملکی سگریٹس کی نیلام عام کو روک دیا ہے کیونکہ اِن سگریٹس کے پیکٹس پر وزارت ِصحت کی پالیسی ہدایات کے مطابق سگریٹس کے مضر اثرات کے حوالے سے تصویر چسپاں نہیں ہے اور لوگوں کو خبردار رکھنے سے متعلق تحریر درج نہیں ہے۔

جمعہ کو ایف بی آر کی جانب سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق ضبط شدہ غیر ملکی سگریٹس کی نیلام عام کو روک دیا گیا ہے،فیڈرل بورڈ آف ریوینو نے وضاحت کی ہے کہ غیر ملکی ضبط شدہ سگریٹس کی نیلام عام کو روک دیا گیا ہے، کیونکہ اِن سگریٹس کے پیکٹس پر وزارت ِصحت کی پالیسی ہدایات کے مطابق سگریٹس کے مضر اثرات کے حوالے سے تصویر چسپاں نہیں ہے اور لوگوں کو خبردار رکھنے سے متعلق تحریر درج نہیں ہے۔

اس سلسلے میں 23 جولائی 2020 کو نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا ہے جس کے تحت کسٹمز رولز 2001کی متعلقہ شق58زیلی شق 03میں ترمیم کی گئی ہے، اب اِن ضبط شدہ غیر ملکی سگریٹس کو نیلام عام نہیں کیا جائے گا بلکہ بورڈ کے فیصلے کے مطابق تلف کر دیا جائے گا ۔