کس سمارٹ واچ کے ذریعے کورونا وائرس کی تشخیص کی جاسکتی ہے؟ سائنسدانوں نے موبائل ایپ لانچ کردی

کس سمارٹ واچ کے ذریعے کورونا وائرس کی تشخیص کی جاسکتی ہے؟ سائنسدانوں نے ...
کس سمارٹ واچ کے ذریعے کورونا وائرس کی تشخیص کی جاسکتی ہے؟ سائنسدانوں نے موبائل ایپ لانچ کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) سائنسدانوں کافی عرصے سے ٹیکنالوجی کے ذریعے کوروناوائرس کی تشخیص کا طریقہ ڈھونڈنے کی کوشش کر رہے تھے اور اب بالآخر کنگز کالج لندن کے ماہرین کو اس حوالے سے بڑی کامیابی حاصل ہو گئی ہے اور انہوں نے ایک ایپلی کیشن متعارف کروا دی ہے جس سے لوگوں کے دل کی دھڑکن، نیند اور دیگر جسمانی افعال کو ناپ کر کورونا وائرس لاحق ہونے یا نہ ہونے کے متعلق پتا چلایا جائے گا۔
میل آن لائن کے مطابق سائنسدانوں نے اس ایپلی کیشن کا نام ’میس سائنس‘ (Mass Science)رکھا ہے جو ڈاﺅن لوڈ کے لیے مفت میں دستیاب ہے۔ یہ ایپلی کیشن سمارٹ گھڑیوں میں انسٹال کی جا سکے گی، جو صارفین کے جسمانی افعال کی نگرانی کرے گی۔ سائنسدانوں نے سمارٹ گھڑیاں اور ہیلتھ بینڈ بنانے والی کمپنی ’فٹ بٹ‘ (Fitbit)کو دعوت دی ہے کہ وہ اس منصوبے میں شریک ہو جائے۔
رپورٹ کے مطابق اگر کمپنی رضامند ہوتی ہے تو اس کی بنائی ہوئی سمارٹ گھڑیوں کے ذریعے صارفین معلوم کر سکے گے کہ انہیں کورونا وائرس ہے یا نہیں۔تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر ایموس فولرین کا کہنا تھا کہ ”ہم ہزاروں رضاکاروں پر اس ایپلی کیشن کے تجربات کر رہے ہیں، جس کے نتائج جلد سامنے آ جائیں گے۔ اگر یہ تجربات کامیاب رہے تو اس ایپلی کیشن سے کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہونے سے بھی پہلے اس کی تشخیص ہو سکے گی اور اس وباءکے پھیلاﺅ کو روکنے میں حتی الامکان مدد ملے گی۔“