’اگر آپ یہ پڑھ رہے ہیں تو اس کا مطلب ہے میری موت ہوگئی‘ دلہن کی موت کے بعد اس کا فیس بک پر پیغام، ایسی بات کہہ دی کہ ہر آنکھ نم ہوگئی

’اگر آپ یہ پڑھ رہے ہیں تو اس کا مطلب ہے میری موت ہوگئی‘ دلہن کی موت کے بعد اس ...
’اگر آپ یہ پڑھ رہے ہیں تو اس کا مطلب ہے میری موت ہوگئی‘ دلہن کی موت کے بعد اس کا فیس بک پر پیغام، ایسی بات کہہ دی کہ ہر آنکھ نم ہوگئی

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ کی معروف باڈی بلڈر اور بکنی ماڈل جیما سیشن کی گزشتہ دنوں کینسر کے باعث موت واقع ہو گئی۔ اس نے اپنی موت سے قبل فیس بک پر ایک پوسٹ سکیجوئل کر رکھی تھی جو اس کی موت کے بعد پوسٹ ہوئی۔ اس میں39سالہ جیما نے ایسی باتیں لکھ رکھی تھی کہ ہر پڑھنے والے کی آنکھیں نم ہو گئیں۔ جیما نے اس پوسٹ کے شروع میں ہی لکھا کہ ”اگر یہ تحریر پوسٹ ہو گئی ہے تو اس کا مطلب ہے کہ طویل تکلیف جھیلنے کے بعد بالآخر میں مر چکی ہوں۔ “

جیما مزید لکھتی ہے کہ ”اگرچہ میں اپنے پیاروں سے بچھڑنے پر بہت غمزدہ ہوں لیکن مجھے اس بات کی خوشی بھی ہے کہ میں اس مرض کی تکلیف سے نجات پا چکی ہوں۔میں امید کرتی ہوں کہ میری اس پوسٹ سے دوسرے لوگوں کو تنبیہ ہو گی جو کینسر سے صحت یاب ہوئے اور پھر انہوں نے اپنے ٹیسٹ دوبارہ نہ کروائے۔ میں امید کرتی ہوں کہ کینسر سے صحت یابی کے بعد دوبارہ ٹیسٹ لازمی قرار دیئے جائیں گے۔ اگر میری اس پوسٹ سے کسی ایک آدمی کی بھی جان بچ گئی تو میں سمجھوں گی کہ میں دنیا میں کوئی اچھا کام کر گئی ہوں۔“

جیمانے مزید لکھا کہ ”میں اپنے شوہر رک (Rick)کا جتنا شکریہ ادا کروں کم ہے، میں دو سال تک کینسر سے لڑتی رہی اور ان دو سالوں میں وہ میرے ساتھ رہا۔ اس نے مجھے محبت دی اور میرا حوصلہ بڑھاتا رہا۔ میں اپنے تمام عزیزوں کو بتانا چاہتی ہوں کہ دو سال کی تکلیف کے بعد اب میں پرسکون ہو چکی ہوں۔ مجھے سوشل میڈیا پر میرے فالوورز کی طرف سے جو سپورٹ ملی، اس پر میں ان کی مشکور ہوں۔ میں لوگوں سے کہوں گی کہ اپنی زندگی بھرپور طریقے سے جئیں۔ کسی بھی چیز کو زندگی میں ہلکا مت لیں، کیونکہ ہم میں سے کوئی نہیں جانتا کہ اس کا انجام کیا ہو گا۔ میں یقینا خوش ہوں کہ میرا وقت ختم ہو گیا۔ اب ہم اگلی دنیا میں ملیں گے۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -